Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, November 21, 2020

ننکانہ صاحب میں فائرنگ سے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا شخص ہلاک

 صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے قصبہ سانگلہ ہل میں فائرنگ سے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا شخص ہلاک ہوگیا



پولیس کے مطابق گزشتہ روز مہد نامی نوجوان نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر طارق نامی شخص کو ہلاک اور گھر میں موجود تین افراد کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی احمدی برادری کے افرادکے قتل کی مذمت وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے احمدی برادری کے افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ علماء کا اس بات پر اجماع ہےکہ ایک شخص کا قتل انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اگرکوئی جرم یا گناہ کرتاہے تو اس کو سزادینا حکومتوں اور عدالتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کےمطابق پشاور اور ننکانہ صاحب میں ہوئے قتل کے واقعات کی تحقیقات ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کسی فرد،گروپ یا تنظیم کو ماورائے عدالت قتل اور فساد پھیلانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے

No comments:

Post a Comment