Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, November 21, 2020

آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی کا شمالی وزیرستان میں ٹریننگ سنٹر کا دورہ

 آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا ضلع شمالی وزیرستان میں ٹریننگ سنٹر میرانشاہ کا دورہ

ٹریننگ سنٹر میرانشاہ میں آئی جی پی نے پاک آرمی اور پولیس انسٹرکٹروں کے زیرنگرانی زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کے تربیتی مظاہرے دیکھے۔

واضح رہے کہ تربیتی سنٹر میں 900 ریکروٹس تربیت حاصل کررہے ہیں جو کہ دسمبر کے وسط تک اپنی تربیت مکمل کرکے شمالی وزیرستان میں مختلف جگہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پی نے زیر تربیت جوانوں کے جوش و لگن کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ یہاں پر حاصل کردہ تربیت کو فیلڈ میں عوام کی بھر پور خدمت کے لیے استعمال میں لائیں۔ 

آئی جی پی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری پولیسنگ کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے اور کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ضم شدہ اضلاع میں تفتیش کا شعبہ بھی قائم کیا جاچکا ہے اور ایس پی انوسٹی گیشن کی تعیناتی سے عوام کو فوری اور سستے انصاف کے حصول کو یقینی بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں عنقریب پولیس میں بھرتیاں ہوں گی جن پر تعلیم یافتہ لوکل لوگ ہی بھرتی ہونگے۔



No comments:

Post a Comment