ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان پھر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا
ہے، ذرائع
حساس اداروں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ٹانک کے علاقہ پینگ ایریا میں تحریک طالبان ہاکستان کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں TTP کے دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب، ذرائع
سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا، جس میں 2عددخودکش جیکٹس، 70کلو گرام بارود، 2عدد اینٹی ٹینک مائن، 2عدد آئی ای ڈیز، 10مارٹر گولے،1راکٹ لانچر اور 30راکٹ لانچر گولے، 12.7 گن کے 350 راونڈ اور اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر کارڈ ریسور، انٹینے، تاریں، خودکش گاڑی کے پارٹس شامل ہیں، اس سامان کو قبضہ میں لیکر ناکارہ بنادیا گیا ہے، ذرائع
تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے کافی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن اکھٹا کیا ہوا تھا جو کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے، ذرائع
حساس اداروں نے انفارمیشن ملتے ہی بر وقت کاروائی عمل میں لاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے، ذرائع
ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد ایک خودکش گاڑی تیار کر رہے تھے جو کہ اطلاع ملنے پر موقع سے فرار ہو گئے اور خودکش کا سامان سیکورٹی فورسز نے ریکور کر لیا ہے







No comments:
Post a Comment