امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ نے دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر اُس کی آنکھوں میں 'ریبیز زدہ سوئی' سے حملہ کیا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کے روز ایک گھر میں پیش آیا جس میں 44 سالہ سینڈرا جمنیز نے اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو طلب کرکے بتایا کہ جمنیز سے اس بات پر جھگڑا ہورہا تھا کہ میں نے دوسری لڑکیوں کی طرف دیکھا، اسی دوران اس نے اپنے کتوں کی ویکسین کی سوئی آنکھ میں ماردی۔
جمنیز نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے اوپر چھلانگ لگائی جو کہ صوفے پر لیٹا تھا، اس کی آنکھ پر حملہ کرکے وہ فوراً ہی گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔
بعد ازاں متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ، پولیس نے جب جمنیز کی تلاش شروع کی تو وہ اپنی گاڑی کے اندر سوتی ہوئی ملی، جب اس سے حملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو جمنیز نے دعویٰ کیا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے خود ہی یہ زخم لگائے۔

No comments:
Post a Comment