Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, September 5, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: پینے کے صاف پانی' نکاسی آب اور عوام کو اس ضمن میں درپیش دیگر مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا' سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پینے کے پانی نکاسی آب اور عوام کو اس ضمن میں درپیش دیگر مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس کے سماجی ادارے فرنچ ایجنسی برائے ترقی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور نواحی علاقہ جات میں فراہمی آب کے ساتھ پانی کی نکاسی سیوریج اور دیگر مسائل کاحل ہونا انتہائی ضروری ہے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس کمپنی (واسا) اور دیگر ذمہ دار اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور نواحی علاقوں میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب، ٹریٹمنٹ پلانٹ اور نواحی علاقوں کے ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور دیگر امور پر شرکاءکو بریفنگ دی گئی۔ سٹی ایم پی اے سردار فیصل امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ دیگر اداروں کے ساتھ بھی رابطے مکمل کئے جائے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے زیادہ کوشش اور سہولیات کی فراہمی کو عوام کی دہلیز پر یقینی بنایا جائے۔


No comments:

Post a Comment