Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, September 5, 2019

اسلامی آباد: عدالت پیشی' آصف زرداری فریال تالپور کے آگے آنے پر سیکیورٹی اہلکار پر برہم

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی اہلکار پر برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کےڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں، وہی سماعت کریں گے، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کردی۔

No comments:

Post a Comment