Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, September 5, 2019

سپینکئ: آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی کا کیڈٹ کالج سپینکئی کادورہ کالج کو توسیع دینے کے لئے نئے کہکشاں کیمپس کا افتتاح

آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی کا کیڈٹ کالج سپینکئی کادورہ کالج کو توسیع دینے کے لئے نئے کہکشاں کیمپس کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر بریگیڈئیر امتیاز حسین اور بریگیڈئیر رائے عاصم بھی ان کے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق آئی ایف سی میجر جنرل اظہر عباسی نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج سپینکئی کا دورہ کیا اور کالج کے مختلف شعبہ جات میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سمیت زیر تعلیم طلباء سے ملاقات کی کالج آمد کے موقع پر قبائلی عمائدین اور کالج انتظامیہ نے انکا والہانہ استقبال کیا اور انہیں قبائلی روایات کے مطابق لنگیاں پہنائیں دورہ کے دوران انہوں نے کالج میں نئے بلاک کہکشاں کیمپس کا افتتاح کیا کیمپس کی افتتاح تقریب کے بعد قبائلی عمائدین کے ساتھ علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقہ کے مشران،کوٹکئی، تنگئی،شیشہ وام اور تحصیل سراروغہ کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر قبائلی عمائدین نے محسود قبائل کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی کا اعلان کیا گیاجبکہ شرکاء جرگہ نے آئی جی ایف سی کوعلاقہ کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر عباسی کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کے لئے پاک فوج ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ قبائلی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کو سکیں قبائلی عوام اور پاک فوج نے ملکی بقاء اور امن وامان کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے علاقہ میں امن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جہاں امن ہوتا ہے وہاں پر خوشحالی آتی ہے پاک فوج نے قبائلی عوام کے معیار زندگیوں کو بلند کرنے کے لئے جنوبی وزیرستان میں تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ کی ہوئی ہے جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں پاک آرمی کی کاوشوں سے بہترین کیڈٹ کالجز کا قیام عمل لایا گیا ہے جہاں پر قبائلی بچوں کو تعلیم کے بنیادی زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم اور علاقہ کا نام روش کر سکیں انہوں نے کہا کہ سپیکنئی کیڈٹ کالج کو توسیع دینے اور نشستوں میں اضافہ کے لئے کام جاری ہے جبکہ کالج میں تعمیراتی کام کا سلسلہ بھی جاری شروع ہے آئی جی ایف سی کا مذید کہنا تھا کہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مختلف اسکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے شہریوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا علاقہ کے مکینوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی پاک فوج کی جانب سے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے قبائلی عمائدین کو یقینی دہانی کرائی کے سروے میں حائل تمام مسائل کافی الفور خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے اس موقع پر انہوں نے سراروغہ ماڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا اعلان کیا جرگہ کے اختتام پر قبائل اور پاک فوج کے مشترکہ تعاون سے علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا

No comments:

Post a Comment