Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, October 10, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی ' ذہنی مرض میں مبتلا شخص سکول کا چوکیدار

محمد بن خالد
چیف ایگزیکٹیو انصاف ویب TV
******
ڈیرہ اسماعیل خان(چیف رپورٹر) محکمہ ایجوکیشن کی غفلت و لاپرواہی ' ذہنی مرض میں مبتلا شخص سکول کا چوکیدار ' تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن ڈیرہ کی غفلت اور لاپرواہی حد سے تجاوز کر گئی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گوسائیانوالہ میں ذہنی مرض میں مبتلا سلیم نامی شخص کو چوکیدار تعینات کر رکھا ہے ' جو کہ روز بروز اپنی خراب دماغی حالت کے باعث عجیب عجیب حرکتیں کرتا ہے پورے محلہ میں شور شرابہ مچائے رکھتا ہے'  ڈنڈا اور اینٹیں اٹھا کر عوام کے پیچھے لگ جاتا ہے اور عوام کو تنگ کرتا ہے'  ذہنی مرض میں مبتلا سلیم نامی چوکیدارآئے روز عوام کو پریشان کرتا ہے اور اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جس کے وجہ سے اہلیان محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ' اہلیان محلہ نے بتایا ہے کہ انہوںنے یجوکیشن آفس کو کئی مرتبہ اس کیخلاف درخواست دی لیکن ابھی تک محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کوئی کاروائی عمل نہ لائی جا سکی ہے 'اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ اس سکول میں پھول کی مانند ننھی بچیاں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتی ہیں اگر اس ذہنی مرض میں مبتلا سلیم نامی چوکیدار نے کسی بھی طلباء یا اہلیان محلہ میں سے کسی کو کوئی نقصان پہنچایا تو اس کا ذمہ دار صرف اور صرف محکمہ ایجوکیشن اور صوبائی حکومت ہوگی ' اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور' سیکرٹری ایجوکیشن ' صوبائی حکومت 'کمشنر ڈیرہ جاوید مروت' ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیراور دیگر متعلقہ افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن ڈیرہ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور  ذہنی مرض میں مبتلا سلیم نامی چوکیدارکو فوری طور پر بر طرف کریں تاکہ اہلیان علاقہ اور سکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والی ننھی طالبات کی زندگیوں کو مزید خطرہ لاحق نہ ہو





No comments:

Post a Comment