اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر پاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہچانے کا سنگین الزام عائد کردیا،خارجہ و اہم معاملات پر مولانا کے بیانات کو متنازعہ قراردیتے ہوئے پندرہ دنوں میں معذرت نہ کرنے کی صورت میں پچاس ارب روپے کے ہرجانہ کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا لیگل نوٹس ارسال کردیا گیا،مولانا الیکشن میں عبرتناک شکست کا بدلہ پاکستانی عوام سے نہیں لے سکتے اور نہ آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا آئیڈیا فلوٹ کریں،ہمیں معلوم ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ کے لئے کہاں سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔ وقت آنے پر ثبوت منظر عام پر لائیں گے، بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کر کے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں ان خیالا ت کا اظہارمولانا کے انتخابی حلقہ میں ان کے سیاسی حریف علی امین گنڈہ پور نے پیر کویہاں پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو ان کے آبائی گھر عبدالخیل، تحصیل پہاڑپور ڈی آئی خان کے پتے پر لیگل نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ مولانا نے ایک مذموم ایجنڈے کے تحت پاکستان کی ریاست کو متنازعہ اور نفرت کا نشانہ بنانے کے لئے ایسے وقت میں بے بنیاد مہم شروع کی۔ جب ریاست، حکومت اور عوام بھارتی مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے خلاف یکسو ہیں۔ان کی موجودہ مہم صرف مودی کو ریلیف دینے کے کام آ رہی ہے۔اسی طرح مسئلہ قادیانیت پر مسلسل دروغ گوئی کی جا رہی ہے۔ حالانکہ اس مسئلے کو آئین میں طے کر دیا گیا ہے اور پاکستان کی کوئی بھی حکومت اس سے روگردانی کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔جبکہ موجودہ وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسولۖ ، مدینے کی ریاست کے داعی اور امت مسلمہ کے حق میں اسلاموفوبیا کے خلاف سب سے بڑی عالمی آواز ہیں۔ یہ کہ پاکستان 20 کروڑ سے زائد مسلمانوں کی پناہ گاہ اور ایک ارب 40 کروڑ سے زائد مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔علی امین گنڈہ پورنے کہا کہ پاکستان کے ووٹرز نے مولانا کو پچھلے الیکشن میں نہ ہونے کے برابر ووٹ دیئے۔ مولانا الیکشن میں عبرتناک شکست کا بدلہ پاکستانی عوام سے نہیں لے سکتے اور نہ آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا آئیڈیا فلوٹ کریں۔وفاقی وزیرامورکشمیر نے واضح کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کا غاصب ہے۔ قبلہ اول پر اس کا ناجائز قبضہ ہے اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی ان کا پیدائشی اور تاریخی تسلیم شدہ جائزحق ہے۔ مولانا کی اسرائیل تسلیم کرنے کے بارے میں گمراہ کن تقریر سخت گرفت کے قابل ہے۔ نوٹس میں مزیدکیا گیا ہے کہ مذکورہ سیاسی تقریر کا ایک اور انتہائی قابل اعتراض حصہ سابقہ فاٹاکے بارے میں ہے جو تخلیق پاکستان اور پھر 12th اکتوبر 1973ء سے آئین پاکستان کے Article-1 میں پاکستان کا وفاقی یونٹ ہے۔ اس حوالے سے مولانا نے فاٹا انضمام اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قبضے کا موازنہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ سال ہا سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ کیا آپ درج ذیل کھلی سچائیوں سے ناواقف تھے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو کسی نے نہیں بتایا کہ بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے بابائے قوم کی حیثیت سے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر میں متنازعہ علاقہ ہے
Post Top Ad
Your Ad Spot
Monday, October 7, 2019
Home
Unlabelled
اسلام آباد: علی امین گنڈہ پور نے مولانا فضل الرحمن کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس انکے آبائ گھر کے پتے پر ارسال کرادیا
اسلام آباد: علی امین گنڈہ پور نے مولانا فضل الرحمن کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس انکے آبائ گھر کے پتے پر ارسال کرادیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment