صادق آباد میں افسوس ناک واقعہ
ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے والا جہاز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ موقعےپر جاں بحق ہو گئے

صادق آباد (انصاف ویب ٹی وی تازہ ترین 12 جنوری 2020) : صادق آباد میں افسوس ناک واقعہ، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے والا جہاز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ موقعےپر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صادق آبد میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے والا جہاز گر کر تباہ، دونوں پائلٹ موقعےپر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔
حادثہ نواحی علاقے چک 255 میں سپرے کر رہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جہاز میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے دو افراد بھی سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد موقعے پر پہنچ گئے۔ یادرہےکہ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شامل محکموں کے افسران کو ہدایات دی تھیں کہ چولستان اور اس سے ملحقہ یونین کونسلوں میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اور ٹڈی دل کی نشاندہی پر فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر سپرے کرایا جائے تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ضلع بھر میں انسداد ٹڈی دل مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنا کردار ادا کریں اور ضلع میں تشکیل دی گئی سرویلنس ٹیمیں مستعدی سے کام کریں اور تمام امور کی مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹڈی دل کی نشاندہی پر فوری طور پر سپرے کرایا جائے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی سطح پر ٹڈی دل کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم ہے جو کہ 24گھنٹے فعال ہے۔ ٹڈی دل کی سرویلنس اور انسدادی سرگرمیوں میں پیشرفت کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہم نے بطور ٹیم کام کرتے ہوئے ہر صورت ٹڈی دل کی نقل و حرکت کو چولستان تک محدود رکھتے ہوئے تلف کرنا ہے تاکہ وہ شہروں یا زرعی رقبے کا رخ نہ کریں تاہم کسی بھی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے فیلڈ ٹیمیں مستعدی سے سرویلنس کا عمل جاری رکھیں۔
No comments:
Post a Comment