Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, August 30, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں یکجہتی کشمیر ریلی، امور کشمیر منسٹر کے حلقی قائدین غائب

ڈیرہ اسماعیل خان : ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں یکجہتی کشمیر ریلی, امور کشمیر منسٹر کے حلقی قائدین غائب, تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات پر ملک بھر کی طرح سردار علی امین خان گنڈہ پور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے حلقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں نور عالم خان محسود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ ریونیو, محکمہ تعلیم,. محکمہ صحت, محکمہ بلدیات و دیہی ترقی, محکمہ کھیل, ثقافت و امور نوجوانان , محکمہ پولیس, محکمہ پبلک ہیلتھ, تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن, واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی,محکمہ حلا ل فوڈ, سیاسی و سماجی تنظیموں پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ, انجمن قانگو و پٹواریان, سیکرٹریز یونین کونسل , سیاسی و سماجی نمائندوں عزیز اللہ خان علیزئی سابق ڈسٹرکٹ ناظم, ڈاکٹر طارق میانخیل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر, ڈاکٹر فاروق گل ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر, رضی اللہ خان ریجنل سپورٹس آفیسر, مسرت حسین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ, میڈم غلام فاطمہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ,ولایت خان ایکسن پبلک ہیلتھ, خورشید خان گنڈہ پور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ, فرہاج فیض صدر پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ, وقاص احمد قریشی رہنما پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا, افتخار شاہ ڈی ایس پی سٹی و کینٹ, مریم میانخیل, ذیشان راج رہنما پاکستان مسلم لیگ ن, عمران خان ایڈووکیٹ, ملک لیاقت مکل سنئیر نائب صدر پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ, محمد نعیم کھوکھر کونسلر ,لطیف خان نیازی پی اے ٹو سردار علی امین خان گنڈہ پور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیاسی, سماجی ,وکلاء, ڈاکٹرز, قانگو و پٹواریان, سیکٹریریز, چنگ چی رکشہ یونین, اساتذہ تنظیموں, نے شرکت کی, یکجہتی کشمیر ریلی ریلی محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے دفتر سے نکالی گئی جو سرکلر روڈ, ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ہوتی ہوئی جی او چوک پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے, کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کی جدوجہد, کشمیر کے حق, کشمیر میں جاری مظالم اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے, شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کو پاکستان کیساتھ شامل کر کے دم لیں گے کشمیر کی آزادی تک ہم خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے, یاد رہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے حلقہ سے سوائے ان کے سیکٹریری کے کسی بھی نمائندے اور قائد نے شرکت نہیں کر سکے,





No comments:

Post a Comment