Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, October 4, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پروآ کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی خصوصی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان(پروآ)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پروآ کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی خصوصی شرکت مختلف محکمہ جات کے افسران کی موجودگی میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ٹی ایم او پروآ انوار شاہ کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے پروآ کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جسمیں معززین علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ محکمہ صحت. تعلیم. واپڈا. ایریگیشن. محکمہ فوڈ. پولیس. زراعت محکمہ مال .ٹی ایم او  اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ملک فاروق احمد نے کہا کہ موضع پروآ میں محکمہ مال کی جانب سے چار کنال سے اراضی کے انتقال پر بھاری فیس لی جاتی ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے علاوہ ازیں پروآ میں محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ افسران کے دفاتر نہیں ہیں جسکی وجہ سے محکمہ تعلیم کے حوالے سے کام کے سلسلے میں نہ صرف لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے بلکہ اساتذہ کو بھی کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے سابقہ تحصیل نائب ناظم ملک ارشد نوید نے کہا کہ چودھوان موڑ سے لیکر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تک روڈ کی حالت انتہائی خراب ہے بارش کے دنوں میں تو حالات اور بھی بدتر ہوجاتے ہیں معمولی سی بارش کے بعد روڈ جھیل کا منظر پیش کرنے لگتا ہے جسکی وجہ سے طالبات کو اسکول تک جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ آمدورفت کے سلسلہ میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملک سلطان جھنڈیر نے کہا کہ ہرسال کرشنگ سیزن میں ملز انتظامیہ کی جانب سے مقامی زمینداروں کو تنگ کیا جاتا ہے ملز کی جانب سے سرکاری نرخوں پر ادایگیاں نہیں کی جاتیں جبکہ شوگر سیس فنڈز کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کرامت اللہ بلوچ کی جانب سے کہا گیا کہیری واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ہے ٹرانسفارمر اور کھمبے زمین بوس ہو چکے ہیں کئی بار شکایات کے باوجود نہ ہی پبلک ہیلتھ کے افسران کی آنکھیں کھل رہی ہیں اور نہ واپڈا افسران کے کان میں جوں تک رینگی ہے لنڈا پاڑا سے تعلق رکھنے والے شہری نے کہا کہ گاؤں لنڈا پاڑا کے آس پاس سیم و تھور بڑھنے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو چکی ہے اگر اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تو ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہو جائے گی اس موقع پر پر طلباء کی جانب سے سے کہا گیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ میں سائنس کے مضامین کے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بی ایس سی کرنے والے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پہلے تو داخلے نہیں دئیے جارہے تھے احتجاج کے بعد داخلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم سائنس مضامین کے اساتذہ نہیں ہیں لوگوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے دور جدید میں پروآ کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں لوگ فی گیلن پچاس روپے تک خریدنے پر مجبور ہیں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے لوگوں کے سوالات کا جواب دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عمیر خان نے کہا کہ لوگوں نے کھلی کچہری میں جو مسائل اجاگر کئے ہیں ان کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی پروآ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے جو کہ ہمارا فرض ہے انھوں نے کہا کہ ٹی ایم او پروآ صاحبزادہ انوار شاہ کی جانب سے بہترین کارکردگی قابل تعریف ہے


No comments:

Post a Comment