Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, September 12, 2019

پروآ: گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ میں میڈیکل میں داخلہ نہ ملنے پر طلباء کا کالج کے سامنے احتجاج

پروآ: گورنمنٹ ڈگری کالج پروآ میں میڈیکل میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے طلباء کا کالج کے سامنے انڈس ہائی وے پر احتجاج مظاہرہ طلباء کا کہنا تھا کہ ڈگری کالج پروآ میں میڈیکل اور دیگر اہم مضامین میں داخلہ پر خود ساختہ پابندی لگائی گئی ہے ضلع کے ہر کالج میں پسندیدہ مضامین رکھنے کی اجازت ہے لیکن بدقسمتی سے پروآ کالج میں انوکھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں کالج پرنسپل اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کئی طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے میڈیکل اور دیگر مضامین میں داخلہ نہ دینا تحصیل پروآ کے طلباء کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے اگر طلباء کے مطالبات نہ مانے گئے تو مستقل طور پر احتجاجی دھرنا دیں گے طلباء کی جانب سے کئی گھنٹوں تک انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری رہا تاہم ایس ایچ او پروا کی مداخلت پر کالج انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کئے گئے مذاکرات میں طے پایا کہ سوموار کے روز طلباء رہنماؤں. معززین علاقہ. سیاسی شخصیات. اسسٹنٹ کمشنر اور پرنسپل کی موجودگی میں طلباء کے مسئلے کا نکالا جائے گا


No comments:

Post a Comment