Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, September 25, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: نیلسن پبلک سکول کے پرنسپل کی ہٹ دھرمی" اساتذہ طالبعلموں کو تعلیم کی بجائے مار پیٹ کا درس دینے میں مصروف

ڈیرہ اسماعیل خان: پرائویٹ سکولز کی من مانیاں، درسگاہ کو غندڈہ گردی کا آڈہ بنا دیا، تفیصلات کے مطابق نیلسن پبلک سکول واقع ڈیال روڈ کے پرنسپل اور ٹیچرز کی ہٹ دھرمی کے باعث سکول غنڈہ گردی کے آڈہ میں تبدیل ہونے لگا سکول میں سینئر سٹوڈنٹس کی مار دھاڑ جاری،چوتھی جماعت کے یاسر نامی طالبعلم نے اپنے کلاس فیلو تابش کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر تابش نامی طالبعلم کی آنکھ پر چوٹ لگنے سے اس کی آنکھ خراب ہوگئ اور آج صبح گیارہ بجے آنکھ کا آپریش ہوا، متاثرہ طالبعلم اور اسکے خاندان نے اعلیٰ حکام سے نیلسن پبلک سکول کے پرنسپل اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید بچوں کی جانوں کو خطرہ لاحق نہ ہو.

No comments:

Post a Comment