Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, September 4, 2019

ڈیرہ اسمعیل خان: گزشتہ شب کلاچی میں دھشتنگردی کا شکار ھونے والے پولیس اھلکار عمران کا مقدمہ قتل کی سادہ دفعات لگا کر درج کر دیا گیا، تاحال زاتی قتل قرار دینے کی وجوھات سامنے نہ آسکی

ڈیرہ اسمعیل خان(محمد بن خالد)گزشتہ شب کلاچی میں دھشتنگردی کا شکار ھونے والے پولیس اھلکار عمران کا مقدمہ دھشت گردی کے بجائے قتل کی سادہ دفعات لگا کر درج کر دیا گیا۔پولیس تاحال زاتی قتل قرار دینے کی وجوھات پیش نہ کرسکی۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کلاچی میں پولیس کانسٹیبل عمران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔تھانہ کلاچی پولیس نے تین سو دو کی سادہ دفعات لگا کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔جبکہ پولیس تاحال زاتی وجوھات سامنے نھیں لا سکی جس بنا پر اس قتل کو زاتی قتل قرار دیا جاسکے۔ادھر کمانڈنٹ ایف ار پئ کے پی کے نے
دھشت گردی کی دفعات شامل نہ کرنے پر سخت خفگی کا اظھار کیاھے۔
Image may contain: 1 person, smiling, sitting and shoes

No comments:

Post a Comment