Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, September 2, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا مختلف مقامات کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عمیر خان کے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ہے

 انہوں نے مختلف بازاروں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور ایس۔ڈی۔پی۔او سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

 انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر نے شیعہ راہنماؤں سے بھی ملاقات کی

انہوں نے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی

شیعہ راہنماؤں نے فراہم کی گئی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا

ڈی۔پی۔او ڈیرہ نے پولیس اہلکاروں کو موجودہ حالات کے مطابق سیکورٹی کے بارے ضروری ہدایات بھی دیں

 محرم الحرام کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے

 ضلع کے 69 امام بارگاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے

شہر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے





No comments:

Post a Comment