Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, September 2, 2019

ٹانک: محسود مارکیٹ کی جامع مسجد میں فائرنگ 1 جانبحق 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹانک: تھانہ صدر کے سامنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے قریب مصروف ترین تجارتی مرکز محسود مارکیٹ کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد دو مخالف گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جانبحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں نمازی اور راہگیر بھی سامل ہیں پولیس اور پاک آرمی نے جائے وقوعہ کو کوارڈن آف کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے پولیس نے 8 زخمی اور 1 جانبحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک جنہیں فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے فائرنگ کے بعد شہریوں اور تاجروں
میں شدید خوف پھیل گیا ہے اور تجارتی مراکز بند کردیئے ہیں





 

No comments:

Post a Comment