ڈیرہ اسماعیل خان: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان خالد خلیل نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تاجران کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا، حکومت کی طرف سے ایکسائز، پراپرٹی، پروفیشنل ٹیکسوں سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولی کیلئے پرممکن کوششیں کرینگے، دو ماہ کے دوران ہم نے ٹیکسز کی وصولی کے حوالے سے 100فیصد سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے، تاجران کے جائز مطالبات کو حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ افہام و تفہیم سے مسائل کو حل کرسکیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مرکزی انجمن تاجران ، تاجر اتحاد اور تاجر ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کے ایک وفد سے کیا۔ وفد میں راجہ اختر علی، سہیل احمد اعظمی، چوہدری جمیل، حاجی رمضان، حامد علی رحمانی، کریم وزیر، شریف چوہان، ایوب ایوبی اور حاجی فضل الرحمن شامل تھے۔ تاجران نے ای ٹی او ڈیرہ کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فٹ واری نظام کو سابقہ طریقہ کار کے مطابق بحال رکھا جائے، کرایہ داری نظام کے تحت پراپرٹی ٹیکس تسکیم نہیں کرینگے، پروفیشنل ٹیکس میں کئی سو گنا اضافہ ظالمانہ اور کرایہ داری کے اصولوں کیخلاف ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی، فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار علاقہ ہے، اگر ہم پر اس قسم کے ظالمانہ ٹیکس لگائے گئے تو ان کیخلاف ہم مزاحمت کرینگے۔ای ٹی او خالد خلیل نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Thursday, September 5, 2019
Home
Unlabelled
ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تاجران کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا' ای ٹی او خالد خلیل
ڈیرہ اسماعیل خان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تاجران کے خدشات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا' ای ٹی او خالد خلیل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment