Post Top Ad

Your Ad Spot

Thursday, September 5, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: یوم دفاع کو یوم شہداءکی مناسبت سے منانے کی ہدایات پر پاک فوج نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں پر جا کر تحائف اور قومی پرچم تقسیم کئے

ڈیرہ اسماعیل خان:6ستمبر یوم دفاع کو یوم شہداءکی مناسبت سے منانے کی ہدایات پر پاک فوج کے نمائندے پاک فوج ،پولیس اور شہریوں کے شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں پر جا کر تحائف اور قومی پرچم تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق 6ستمبر یوم دفاع کو یوم شہداءکی مناسبت سے منانے کی ہدایات پر پاک فوج کے نمائندے پاک فوج ، پولیس اور شہریوں کے شہداءکے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں پر گئے ۔ اس موقع پر 1971کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار سمیت مادر وطن کیلئے جان کی قربانی دینے والے پاک فوج ، پولیس اور سول سوسائٹی کے شہید افراد کے اہل خانہ اور لواحقین میں پاک فوج کی جانب سے تحائف اور قومی پرچم تقسیم کئے گئے۔ شہداءکے خاندانوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔


No comments:

Post a Comment