Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, November 18, 2019

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ڈیرہ کے زیر اہتمام خاتم النبین کانفرنس کا انعقاد

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ڈیرہ کے زیر اہتمام خاتم النبین کانفرنس کا انعقاد
 
ڈیرہ اسماعیل خان(محمد بن خالد) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے پریس کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتم النبین کانفرنس کا انعقاد ، پاکستان کے امیر الیاس چنیوٹی صاحب کی آمدتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ پریس کلب مفتی محمود آدیٹوریل پریس ہال میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے خاتم النبین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا الیاس چنیوٹی صاحب تھے جبکہ سیکرٹری اطلاعات قاری محمد رفیق وجھوی ، صوبائی امیر پیر شکیل اختر ،ضلعی سپرپرست اعلیٰ قاری خلیل احمد سراج ، ترجمان علماء دیوبند مفتی عبد الواحد قریشی، صوبائی ایوارڈ یافتہ حافط احمد الحسینی شاہ، خطیب جامع مسجد ختم نبوت قاری خالد گنگوہی،نو مسلم قادیانی محمد منیر، حاجی معراج، حنیف پیپا ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی تقریب میں میزبانی کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یونس مکی نے انجام دیے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد عرفان نے حاصل کی جبکہ حافظ نجیب اللہ نے خوبصورت آواز میں نعت مبارک پیش کی اور مقررین سے خوب داد وصول کی لاہور سے آنے والے مہمان صوبائی ایوارڈ یافتہ نعت خوان حافظ احمد الحسین شاہ نے بھی خوبصور ت اور جوشیلے انداز میں نعت مبارکہ پیش کرکے مقررین سے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا الیاس چنیوٹی صاحب نے کہا کہ آج کے اس دور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری ہے ' آج کے اس دور میں انٹر نیٹ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قادیانی ہماری نو جوان نسل کو دین کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد میںکامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم قادیانیوں کو انکے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دینگے ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ انٹرنیٹ پر اور دیگر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ قادیانی اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں تقریب میں سیکرٹری اطلاعات قاری محمد رفیق وجھوی ، ترجمان دیوبند علماء مفتی عبد الواحد قریشی، صوبائی امیر پیر شکیل اختر ، نو مسلم قادیانی محمد منیر و دیگر مہمانوں نے بھی ختم نبوت پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر ضلعی سرپرست اعلیٰ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ قاری خلیل احمد سراج نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی 









No comments:

Post a Comment