Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, November 8, 2019

والدین کے نام لکھا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذباتی ہوگئیں

والدین کے نام لکھا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذباتی ہوگئیں

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
میری کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے، ماہر خان۔ فوٹو: فائل
میری کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے، ماہر خان۔ فوٹو: فائل
 کراچی: اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا جانے والا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا خط شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے نام لکھا خوبصورت خط موصول ہوا ہے، مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس خط نے مجھے جذباتی کر دیا ہے کیوں کہ اس کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے۔
ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے اور دعا ہے جو ذمہ داریاں اس ملک اور میرے مداحوں نے مجھے دی ہیں، میں اسے بخوبی اور احسن طریقے سے نبھا سکوں۔

No comments:

Post a Comment