نوجوان صحافی انصاف ویب ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو محمد بن خالد روزنامہ لبیک کے ڈیرہ اسماعیل خان سے بیورو چیف مقرر

نوجوان صحافی انصاف ویب ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو محمد بن خالد کی فائل فوٹو
---------------------------------------------------------------------------------------
ڈیرہ اسماعیل خان: نوجوان صحافی انصاف ویب ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو محمد بن خالد اسلام آباد سے شائع ہونے والے روزنامہ لبیک کے ڈیرہ اسماعیل خان سے بیورو چیف مقرر، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے شائع ہونے والے معروف روزنامہ لبیک انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی و انصاف ویب ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو محمد بن خالد کو ڈیرہ اسماعیل خان سے بیورو چیف کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ انکے ساتھ سینئر صحافی اطہر شاہ کو سٹاف رپورٹر، سینئر خاتون کالم نگار ثناء نوشین(ثناء خان)کو لیڈی رپورٹر اور شمعون سیال کو سوشل رپورٹر مقرر کردیا ہے، اس موقع پر انکم ٹیکس آفیسر نیاز محمد طاہر، ریاض محمد راشد، کلرک نثار محمد عارف، سماجی کارکن معراج محمد خالد، جاوید کروڑی، ملک فرحان دھپ، حنیف پیپا ایڈووکیٹ، رانا سلیم راجپوت سمیت سماجی وسیاسی حلقوں خصوصاََ صحافی حلقوں نے محمد بن خالد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل اجاگر کر کے ان کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،
No comments:
Post a Comment