Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, October 25, 2020

قبائلی ضلع درازندہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 ڈیرہ اسماعیل خان(محمد بن خالد) ضم شدہ قباٸلی علاقہ درازندہ کے دورافتادہ اور پسماندہ ترین علاقہ کوہ سیلمان کے دامن میں اباد انور کلاں میں تاریخ میں پہلی بار یہاں کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے پاک ارمی کی جانب سے ایک بہت بڑا فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا 

اس میڈیکل کیمپ میں 25 کے قریب ماہر سپشلسٹ میل فی میل ڈاکٹروں کی ٹیم جسمیں میڈیکل سپشلٹ ۔گاٸنا کالوجسث۔ارتھوپیڈک سرجن۔أناک کان اور گلہ کے ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ چلڈ رن سپشلسٹ شامل تھے أیک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا أغاز صبح سویرے أٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہا اس میڈیکل کیمپ میں پانچ سو سے زاٸد مریضوں جن میں مرد حضرات کے علاوہ خواتین اوربچوں کا مفت نہ صرف جیک اپ کیا گیا بلکہ انے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گٸیں علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سہراتے ہو ے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاے میڈیکل کیمپ کے علاوہ علاوقہ میں فٹ بال والی بال سمیت کرکٹ کے صحت مند مقابلے کراے گراٸے گٸے کھیلوں میں یہاں کے لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوٸے کمانڈنگ افیسر 145ایس پی اے ةی لفٹنٹ کرنل خرم ریاض نے کھیلوں کے صحت مند مقابلوں کو جاری رکھنے کی غرض سے بچوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کیا 


اس موقع پر ان کے ہمراہ مشران بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحت مند معاشرے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے مقابلوں کی طرف راغب کرنا اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہم سب کی زمہ داری ہے اس موقع پرکرنل خرم ریاض نے نمایا ں پوزیشن لینے والے بچوں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے میڈیکل کیمپ کے اختیتام پر انور کلاں کے مقام پر کمانڈنگ افیسر 145ایس پی اے ڈی لفٹنٹ کرنل خرم ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر درازندہ طارق سلیم نے پودا لگا کر شجر کا مہم کا أغاز کیا





No comments:

Post a Comment