Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, November 22, 2020

اسکولوں کی بندش کا فیصلہ خواتین اساتذہ احتجاج کیلئے میدان میں آگئیں

اسکولوں کی بندش کیخلاف خواتین اساتذہ کی ریلی اسکولوں کی بندش کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ کی جانب سے راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی

راولپنڈی میں خواتین اساتذہ کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے خلاف نکالی گئی ریلی میں این سی او سی کے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے مؤقف کو بھی سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اساتذہ کی جانب سے مطالبے میں کہا گیا ہے اسکولوں کی بندش سے سیکڑوں ٹیچرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، چنانچہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنے والے اسکولوں میں تعلیمی عمل جاری رکھنے دیا جائے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز  کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، جن شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا  ان میں لاہور، راولپنڈی، بھکر، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment