Post Top Ad

Your Ad Spot

Friday, November 24, 2023

سجل علی نے جلد شادی کرنے کا مشورہ دینے والے مداح کو کیا جواب دیا؟



پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول خوبرو اداکارہ سجل علی کو ان کے مداح نے جلد شادی کرنے کا مشورہ دیا۔

حال ہی میں ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے شادی کا کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا گیا ہے۔

سجل علی نے گزشتہ شب ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر صارفین نے کئی طرح کے تبصرے کیے، ان ہی میں سے ایک صارف نے سجل کی پوسٹ پر لکھا 'شادی کرلو اب قیامت قریب ہے'۔

https://www.instagram.com/p/C0CypBEt-N0/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b77d8c67-bb85-4314-a6bc-bf546ed625b4

اداکارہ کی جانب سے صارف کو اس مشورے کا جواب دینا مناسب سمجھا گیا اور انہوں نے کہا 'شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟'

فوٹو: اسکرین شاٹ/سجل علی
فوٹو: اسکرین شاٹ/سجل علی

واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

No comments:

Post a Comment