Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, November 25, 2023

غزہ کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کرنے والی اداکارہ کو ہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا

 

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ایک ہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کے حق میں کئی سوشل میڈیا پوسٹس کی گئی تھیں۔

ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد انہیں ہالی وڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے۔

پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

فلم سے نکالے جانے پر اداکارہ کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

مگر گزشتہ دنوں انسٹا گرام اسٹوری میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ انہیں فلم سے نکالا جا سکتا ہے۔

میلیسا بریرا اس سے قبل اسکریم فلم سیریز کی 2 فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

اس سیریز کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور 7 ویں حصے پر کام جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment