Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, September 1, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ماہِ محرم کی آمد ڈبل سواری پر پابندی،شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم، اسلحہ کی دوکانیں سیل

ڈیرہ اسماعیل خان: محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی محرم سیکورٹی پلان پر عمل درآمد شروع، ڈبل سواری پر پابندی،شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم، تھانہ سٹی و کینٹ کی حدود میں اسلحہ کی دوکانیں سیل کردی گئیں، شہر کی اندرنی گلیوں پر بھی ناکے لگ گئے، مشکوک افراد کی تلاشیاں، کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی ہدایات اور محرم الحرام سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی نگرانی میں محرم سیکورٹی پلان کے تحت یکم محرم الحرام سے دفعہ144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی اضافی چیک پوسٹین بھی قائم کردی گئی ہیں۔ اسی طرح ڈی ایس پی سٹی افتخار شاہ کی نگرانی میں تھانہ سٹی اور کینٹ کی حدود میں واقع اسلحہ کی دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ہوٹلوں اور بالا خانہ میں رہائش پذیر افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ محرم سیکورٹی پلان کے تحت شہر کی اندرونی گلیوں کو سیل کرتے ہوئے خصوصی ناکے لگا دئیے گئے ہیں جہاں مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی جانب سے تمام شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قیام امن کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔

 
Image result for double sawari

No comments:

Post a Comment