شمالی وزیرستان: تحصیل غلام خان میں ایک بار حالات خراب اور حکومت خاموش
تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ یہ معاملہ قوم شیر خیل اور گلک خیل کے درمیان کئ سالوں سے
چل رہا ہے قوم اتمانزئ اور حکومت نے فیصلہ بھی کیا تھا۔ لیکن آج ایک بار پھر یہ
معاملہ شدت اختیار کر گیا اور اتمانزئ قوم نے قوم گلک خیل کے ساتھ قوم شیر خیل کے
3 گھر اور گاڑی جلادی جبکہ تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ معاملہ اور بھی سنگین
ہوتا جا رہا ہے اور بہت سے جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر ایک وزیرستانی
باشندہ ہم اسکو دیکھے تو یہ ہم سب کا نقصان ہیں کیونکہ ہمارے وزیرستان کے بچے اور
لوگ جانی اور مالی نقصان کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ سب جب ہو
رہا تھا تو اس تحصیل کا تحصیلدار کدھر تھا؟ سول انتظامیہ اس پر کیوں خاموش تماشائی
بنی ہوئی ہیں؟ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ خدا راہ اس معاملے میں اپنا مثبت
کردار ادا کرے اور اس کو وقت پر حل کیا جائے۔ ساتھ میں یوتھ آف وزیرستان اور گرینڈ
جرگہ کو بھی چاہئے کہ وہ ان لوگوں کی معاملے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
No comments:
Post a Comment