Post Top Ad

Your Ad Spot

Sunday, September 1, 2019

صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کی اپنے اخبارات پر کرم نوازیاں


پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے سابق سیکرٹری اطلاعات مختیار خان کی ٹرانسفر کے بعد مبینہ طور پر اپنے دو اخبارات ، رشتہ داروں اور منظور نظر افراد پر اشتہارات کی بارش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ سیکرٹری اطلاعات سے پہلے اس منصب پر مختیار خان تعینات تھے جو نہایت ہی قابل اور تجربہ کار آفیسر تھے جن کی کاوشوں سے تمام چھوٹے اور بڑے اخبارات کو انصاف کے تقاضوں اور حق کے مطابق منصفانہ طریقے سے اشتہارات ملتے تھے حتی کہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اخبارات کو بھی قانون کے مطابق یعنی ان کے اپنے حق کے مطابق  منصفانہ طریقے سےاشتہار جاری کرتے تھے اس سلسلے میں مبینہ طور پر شوکت یوسفزئی نے کئی بار مختیار خان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تاہم وہ ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے جنہوں نے ان کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دے رہے تھے اور صوبائی وزیراطلاعات کے دست راست اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ اور بدنام آفیسرز زرولی چترالی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اور سپرنٹنڈنٹ اقبال جنہوں نے سابق ایڈورٹائزمنٹ اے ڈی عمران کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا اور تمام اخبارات کو قانون اور انکے حق کے مطابق منصفانہ طریقے سے اشتہارات دینے کے احکامات صادر کردیئے جس پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی آگ بگولہ ہوگئے اور مختلف اوقات میں ان پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کیں تاہم انہوں نے اپنا کام جاری رکھا جس کے بعدمبینہ طور پر  ان کو تین صوبائی وزراء عاطف خان ، شہرام ترکئی اور شوکت یوسفزئی نے سازش کے تحت وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے زریعے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ مختیار خان کو ہٹانے کے بعد فیلڈ سے وابستہ افراد  کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے اشتہارات کی تقسیم کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں بہرہ مند، ابن امین اور صوبائی وزیر اطلاعات کے دست راست اور کرپٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرولی چترالی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اب زرولی چترالی نے ایک بار پھر سے صوبائی وزیر اطلاعات کو خوش کرنے کے لئے ان کے دو اخباروں،  رشتہ داروں اور صوبائی وزیر اطلاعات کے علاقے سوات کے اخبارات پر اشتہارات کی بارش کردی ہے جس سے پیشے سے وابستہ افراد میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ شوکت علی یوسفزئی کو اس اہم منصب سے ہٹایا جائے اور زرولی چترالی اور سابق سپرنٹنڈنٹ اقبال کی ایڈورٹائزمنٹ سیکشن میں تعیناتی پر تاحیات پابندی لگائی جائے تاکہ ان پر کرپشن کے دروازے بند ہو جائیں کیوں کہ یہ لوگ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں گروپ بندی کے بھی ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے ۔
Image result for shaukat yousafzai

No comments:

Post a Comment