Post Top Ad

Your Ad Spot

Tuesday, November 24, 2020

سابق سربراہ پاک بحریہ وفات پا گئے

 پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری اسلام آباد میں وفات پا گئے ہیں، 



ایڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل فصیح بخاری 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ امیر البحر نے مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

No comments:

Post a Comment