Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, November 28, 2020

درندہ صفت باپ نے سوتیلی بیٹی کیساتھ ہی زیادتی کرلی

 دو ماہ قبل ماں سے ملنے کیلئے آنے والی بیٹی سوتیلے باپ کی درندگی کا نشانہ بن گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کڑی خیسور کی حدود کچہ ملی خیل میں درندہ صفت باپ کی سوتیلی بیٹی سے زیادتی، زبان کھولنے کی صورت میں جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا، بیٹی کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں سرگودھا کے گاؤں بھیرہ شریف کی رہائشی ک ش دختر فرمان علی نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی والدہ نے 4سال قبل اس کے باپ سے طلاق لیکر عبدالجبار ولد سردار عالم سکنہ کچہ ملی خیل سے شادی کی تھی۔ مدعیہ کے مطابق وہ دو ماہ قبل والدہ سے ملنے کچہ ملی خیل کڑی خیسور آئی جہاں میری والدہ کی عدم موجودگی میں میرا سوتیلا باپ عبدالجبار مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور زبان کھولنے پر جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا، تاہم طبیعت خراب ہونے پر میں نے اپنی والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔

No comments:

Post a Comment