Post Top Ad

Your Ad Spot

Monday, November 27, 2023

لاہور ہائیکورٹ: نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

 


لاہور  ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

لاہور  ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد  بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

درخواست مقامی وکیل محمد مقسط کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران  وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونےکے بعد غیر مؤثر  ہوچکی ہے، اس لیے عدالت نگران وزیراعظم کو  عہدے سے ہٹانےکا حکم جاری کرے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار  دینےکی استدعا کی تھی۔

آج عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

No comments:

Post a Comment