ڈیرہ اسماعیل خان(چیف رپورٹر) میزان بینک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈھکی ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں اور زمینداروں کے لئے زراعت سے آگاہی اور زرعی قرضاجات کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیف منیجر حشمت صاحب، عرفان ، میزان بینک کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ و منیجر محمد ہارون ریحان بلوچ، میزان بینک کے پرسنل بینکنگ منیجر محمد جلال الدین، میزان بینک کے ٹیم لیڈر محمد ندیم خان، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسلم کے علاوہ علاقہ کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمینار میں شرکاء کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے زرعی قرضہ جات کو آسان بنانے کے لۓ تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں، اسی سلسلہ میں اسلامی بینکوں خاص طور پر میزان بینک اپنے کسٹمرز کو اسلامی اور شرعی اصولوں پر قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔ جہاں لوگ سود سے پاک بینکاری کے علاوہ اسلامی اور شرعی طریقہ سے قرضہ جات کا حصول اب آسان ہے۔سیمینار میں موجود زمینداروں نے کمرشل بینکوں کی طرف سے زیادہ سود وصول کرنے کی بھی شکایات کیں، جس پر مقررین نے بتایا کہ میزان بینک چونکہ اسلامی بینک ہے اس لئے وہ آپ کے ساتھ ہر نفع و نقصان میں شامل ہوتا ہے,
Post Top Ad
Your Ad Spot
Saturday, August 31, 2019
Home
Unlabelled
ڈیرہ اسماعیل خان: میزان بینک اور اسٹیٹ بینک پاکستان کے زیراہتمام کاشتکاروں و زمینداروں کےلیے زرعی قرضہ جات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان: میزان بینک اور اسٹیٹ بینک پاکستان کے زیراہتمام کاشتکاروں و زمینداروں کےلیے زرعی قرضہ جات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)



No comments:
Post a Comment