Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, August 31, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان: ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اور کمشنر ڈیرہ کا دورہ ٹانک

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان اور کمشنر ڈیرہ محمد جاوید مروت نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ٹانک کا دورہ کیا ۔DPO دفتر DRC ہال میں اہل تشیع ٫اہل سنت کے عمائدین سے ملاقات کی جسمیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے بھی شامل تھے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک محمد عارف نے RPO صاحب DIK اور کمشنر DIK اور تمام مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر کرنل الطاف بلوچ اور AC ٹانک بھی موجود تھے ۔
اہل سنت کے علماء مولانا خان محمد٫ مولانا صدیق خطیب سپین جامع مسجد ٹانک ٫ پیر سلیم شاہ اور شیعہ برادری کے مشران ملک اشرف بلوچ ٫ طفیل شاہ نے اپنے تعارف کے بعد بتایا کہ محرم الحرام میں بالخصوص ٹانک کے امن کے لیے اہل سنت اور شیعہ برادری ایک پیج پر ہیں اور کسی کو بھی ٹانک کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ گی ۔ اور دونوں مسالک کے درمیان ہمیشہ امن اور بھائ چارے کی فضاء قائم رہے گی ۔ضلعی پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے لیے کۓ گۓ سیکورٹی اقدامات کی تعریف کی ۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل کیپٹن (ر) فیروز شاہ ااور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد جاوید مروت نے ٹانک میں دونوں مسالک کے علماء اور عمائدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ٹانک کی پر امن فضاء میں آپ لوگوں کا کردار ٫ اور بھائ چارے کی فضاء کسی تعریف کی محتاج نہیں جس کی توقع ہمیشہ آپ سے کی گئ ہے اور کہا کہ ٹانک کی غیور عوام نے امن کے لیے ہمیشہ جو کردار ادا کیا وہ آپ لوگوں کے بھائ چارے کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔مزید کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں بیرونی عناصر ہمارے امن کے دشمن ہیں جنھیں ہم سب نے ملکر شکست دینی ہے ۔ہماری پاک فوج بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پروگرام کےاختتام پر اجتماعی دعا کی گئ جس کے بعد امام بارگاہوں پر کۓ گۓ سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا ٫ فول پروف سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے تمام ضروری ہدایات جاری کیے۔







No comments:

Post a Comment