ڈیرہ اسماعیل خان(محمد بن خالد)ڈائیریکٹر پلاننگ اینڈ فنانس (کامرس ایجوکیشن )دائود خان کا کامرس کالج نمبر1ڈیرہ کا دورہ' تعمیراتی کام کا جائزہ لیا' تعمیراتی کے حوالے سے کالج کو درپیش تمام مسائل کو فوری حل کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائیریکٹر پلاننگ اینڈ فنانس (کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخواہ)دائود خان نے ڈائیریکٹر جنرل (کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخواہ)کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 1 (کامرس کالج ) ڈیرہ کا دورہ کیا ' اس موقع پر انہوں نے کالج میں جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا اور تعمیراتی کام کے حوالے سے کالج کو درپیش مسائل اور فنڈز بارے کالج انتظامیہ سے تفصیلی گفتگو کی'اس موقع پر انہوں نے کالج کے تعمیراتی کام کو جاری رکھنے کیلئے فنڈ کی ریلیزنگ کیلئے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا اور جلد فنڈ جاری کرنے کا کہا تاکہ کالج کا تعمیراتی کام جلد مکمل ہو سکے اور طالبعلموں کو تعلیم حاصل کر نے کیلئے بہتر سے بہتر ماحول میسر ہو سکے 'اس موقع پر انہوں نے ڈی کام کلاسز کا دورہ کیا اور سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور تعلیم کا حال احوال لیا جس پر سٹوڈنٹس نے انہیں بتایا کہ ہمیںکالج میں بہتر تعلیمی ماحول میسر کیا جارہا ہے اور پرنسپل صاحب بھی ہماری تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں ہمیں سے وقتاََ فوقتاََ معلومات لیتے رہتے ہیں ' جس پر ڈائیریکٹر پلاننگ دائود خان نے کالج انتظامیہ اور پرنسپل امجد سلیم کو شاباش دی اور سٹوڈنٹس کو بھی تعلیم کے حوالے سے بہتر مشورے دیے 'اس موقع پر کالج میں بی کام اور بی بی اے کے امتحانی حال کا بھی جائزہ لیا اور سب سٹوڈنٹس سے کامرس ایجوکیشن بارے سوال جواب کیے۔واضح رہے کہ مذکورہ کالج کے سابقہ پرنسپل سینئر پروفیسر علی من شاہ کی کوششوں سے بہت جلد ایم فل کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔



No comments:
Post a Comment